ads

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1 دن میں 1 ارب 74 کروڑ شیئرز کا کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں 27 مئی 2021ء کے بعد کسی ایک دن میں آج ریکارڈ 1 ارب 74 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔




پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 6 سو 79 پوائنٹس اضافے سے 66 ہزار 1 سو 30 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 7 سو 87 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔


حصص بازار میں آج 1 ارب 74 کروڑ شیئرز کے سودے تقریباً 30 ارب روپے میں طے ہوئے۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1 سو 29 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 5 سو 43 ارب روپے ہے۔ 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.