ads

ایک مہینے سے زائد عرصہ اپنی قدر میں کمی کرنے والا امریکی ڈالر پھر مہنگا ہونے لگا ہے۔

 

ایک مہینے سے زائد عرصہ اپنی قدر میں کمی کرنے والا امریکی ڈالر پھر مہنگا ہونے لگا ہے۔

آج امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک دونوں جگہ مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 97 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 280 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 03 پیسے کا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہونے کے بعد 280 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 277 روپے کا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔


پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 101 پوائنٹس کے اضافے سے 49 ہزار 632 پر آ گیا۔


گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 49 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.